ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل الکوثر گرلز کالج میں سمر کلاس کا کامیاب انعقاد؛ مخصوص سورتوں کی تفسیر ، احادیث مبارکہ اور دعائیں وغیرہ سکھانے کا ہوا اہتمام

بھٹکل الکوثر گرلز کالج میں سمر کلاس کا کامیاب انعقاد؛ مخصوص سورتوں کی تفسیر ، احادیث مبارکہ اور دعائیں وغیرہ سکھانے کا ہوا اہتمام

Sun, 04 Jun 2023 08:53:15    S.O. News Service

بھٹکل، 4/ جون (ایس او نیوز) اسکولوں اور کالجوں میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر   بھٹکل الکوثر گرلز کالج میں حسب سابق دس روزہ  سمر کلاسس کا انعقاد کیا گیا جو  25 مئی کا کامیابی کے ساتھ اختتام پہنچا۔ پروگرام  میں بھٹکل کے مختلف اسکولوں کی پندرہ سال تک کی تقریباً 50 طالبات  شریک  ہوئیں۔

اس دس روزہ پروگرام میں طالبات کو چند مخصوص سورتوں کی تفسیر ، احادیث مبارکہ اور دعائیں وغیرہ سکھانے کا اہتمام کیا گیا تھا ساتھ ساتھ طالبات کو عقیدہ توحید کے تعلق سے بھی مفید معلومات  فراہم کی گئیں اورطالبات نے بھی بہت  ہی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوب استفادہ کیا۔ 

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے  بتایا گیا ہے کہ الکوثر گرلز کالج میں تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر فنون بھی سکھائے جاتے ہیں اس بار طالبات کو  کیک ڈیکوریشن اور مہندی ڈیزائن کی تربیت دی گئی اور آخری دن ان کے درمیان مقابلہ رکھا گیا  طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کو خوب اجاگر کیا آخری کڑی کے طور پر ایک خوبصورت اجلاس منعقد کیا گیا ممتاز طالبات کو انعامات دیے گئے اور تمام شریک طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔

 


Share: